ْویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے پر مصباح الحق اور یاسر شاہ کو منظور علی عارف کی مبارکباد

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:23

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سابق آل رائونڈر کرکٹر منظور علی عارف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر کپتان مصباح الحق اور 10 وکٹیں حاصل کرنے پر یاسر شاہ کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ T-20٬ ون ڈے سیریز اور ٹیسٹ سیریز جیت کر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں٬ ان کامیابیوں میں کوچ مکی آرتھر کا بڑا اہم رول ہے جن کی وجہ سے کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کھیل میں بہتری لارہے ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ ذوالفقار بابر کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دیتے تاکہ مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں ہوتیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 12:23:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :