چائنہ انٹر نیشنل جونیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں چار میچوں کا پہلے روز فیصلہ ہوگیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:56

چائنہ انٹر نیشنل جونیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں چار میچوں کا پہلے روز فیصلہ ہوگیا
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چائنہ انٹر نیشنل جونیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں چار میچوں کا پہلے روز فیصلہ ہوگیا ہے اولمپک سٹیڈیم کے فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹبئی جرمنی نے چی اونگو کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا٬ دوسرے میچ میں ہوسٹ چین نے آر یو سی چین کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی٬ تیسرے میچ میں این سی ٹی یو چین نے این سی ای پی یو چین کو۔

(جاری ہے)

ایک کے مقابلے تین گو ل سے جبکہ چوتھے میچ میں بوئن کوریا نے اسلام آباد پاکستان کو ایک یکطرفہ مقابلے بعد آٹھ گول سے ہرا دیا ہر روز چار میچ کھیلے جائں گے٬ اسلام آباد تین میچ کھیلے گا دوسر ا میچ این سی ای پی ایچ چین کے خلاف آج جمعرات کو کھیلے گی جبکہ تیسرا میچ 28اکتوبر این سی ٹی یو چین کے خلاف کھیلے گی
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 19:56:33