رگبی لیگ ورلڈ کپ 2021ء کی میزبانی کا تاج انگلینڈ کے سر سج گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:31

رگبی لیگ ورلڈ کپ 2021ء کی میزبانی کا تاج انگلینڈ کے سر سج گیا

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) انگلینڈ 2021ء میں شیڈول رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ انگلینڈ نے امریکہ اور کینیڈا کو شکست دے کر میگا ایونٹ کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انگلینڈ نے اس سے قبل 2013ء میں میگا ایونٹ کی میزبانی کی تھی جس میں آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

رگبی لیگ انٹرنیشنل فیڈریشن (آر ایل آئی ایف) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ 2000ء کے بعد رگبی کا سب سے بڑا ایڈیشن ہو گا جس میں 16 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی اور ان کے درمیان مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے۔ آر ایل آئی ایف حکام کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اس سے قبل بھی میگا ایونٹ کی کامیاب میزبانی کر چکا ہے٬ توقع ہے کہ وہ 2021ء میں شیڈول ایونٹ کو بھی یادگار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

وقت اشاعت : 27/10/2016 - 16:31:29