شعیب اختر بھی غیروں کی زبان بولنے لگے٬پاکستان کو غیر محفوظ قرار دیدیا

پاکستان ابھی تک غیر محفوظ ہے٬ غیر ملکی ٹیمیں کھیلنے نہ آئیں٬ شعیب اختر

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:29

شعیب اختر بھی غیروں کی زبان بولنے لگے٬پاکستان کو غیر محفوظ قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء)سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی تک غیر محفوظ ملک ہے لہذا غیر ملکی ٹیموں کو یہاں کھیلنے کے لئے نہیں آنا چاہیے۔بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز نے پاکستان نجی ٹی وی کے حوالے سے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں حالات مکمل طور پر معمول پر نہیں آتے٬غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو مدعو کرنے کا رسک نہیں لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر کا یہ بیان کوئٹہ میں پولیس پر حملے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستانی ٹی وی سے گفتگو میں سابق فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں صبر اور انتظار سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ پھر سے شروع ہوگی لیکن ابھی حالات موافق نہیں اور اس میں کچھ وقت لگے گا۔یاد رہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کے چند روز پہلے نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان بھی کیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 17:29:39