انگلینڈ نے کیٹن جیننگز اور لیام ڈاسن کو بھارت کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیا

بدھ 30 نومبر 2016 16:09

انگلینڈ نے کیٹن جیننگز اور لیام ڈاسن کو بھارت کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیا

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) کیٹن جیننگز اور لیام ڈاسن متبادل کھلاڑیوں کے طور پر بھارت کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے انگلش سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ڈرھم اوپنر جیننگز کو حسیب حمید اور لیام ڈاسن کو ظفرانصاری کی جگہ سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ حسیب اور انصاری بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران انجری مسائل کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انصاری ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور 8 دسمبر کو وطن لوٹیں گے۔ لیام ڈاسن اس سے قبل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ جیننگز نے ابھی تک کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں ملک کی نمائندگی نہیں کی۔ توقع ہے کہ دونوں کھلاڑی بھارت کے خلاف آخری دو میچز میں ملک کی طرف سے ڈیبیو کریں گے۔

وقت اشاعت : 30/11/2016 - 16:09:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :