میگنس کارلسن نے شطرنج کی عالمی چیمپئن شپ جیت لی

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) بارہ بازیوں کے عالمی مقابلے میں دفاعی چیمپئن کارلسن بازی لے گئے۔ شطرنج عالمی چیمپئن شپ کی بساط نیویارک میں بچھائی گئی۔ ناروے کے میگنس کارلسن اور روسی کھلاڑی سرگے کرجاکن مدمقابل ہوئے۔

(جاری ہے)

جیت کے لئے دونوں کھلاڑیوں نے زبردست چالیں چلیں۔۔ کرجاکن کو تین، ایک سے شکست ہوئی جبکہ 8 بازیاں برابری پر ختم ہوئیں۔ شائقین نے میگنس کارلسن کوکامیابی پر ہیپی برتھ ڈے بھی وش کیا۔ گرینڈ ماسٹر کارلسن نے تاریخی فتح کو سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا۔۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 12:37:49