پہلا ون ڈے ، آسٹریلیوی کپتا ن سٹیو سمتھ نے نیوز ی لینڈ کیخلاف ناقابل یقین کیچ تھام لیا

اتوار 4 دسمبر 2016 15:36

پہلا ون ڈے ، آسٹریلیوی کپتا ن سٹیو سمتھ نے نیوز ی لینڈ کیخلاف ناقابل یقین کیچ تھام لیا

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر۔2016ء ) نیوز ی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں آسٹریلیوی کپتا ن سٹیو سمتھ نے ناقابل یقین کیچ تھام لیا ۔

(جاری ہے)

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے مقابلے میں نیوزی لینڈ 325رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہا تھا جب 25ویں اوور میں کیوی وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ نے مچل مارش کی گیند پر زوردار کٹ کھیلا اور سب سے نظریں باؤنڈری لائن کی جانب اٹھ گئیں تاہم پوائنٹ ریجن پر کھڑے سٹیو سمتھ نے اپنی بائیں جانب چھلانگ لگا کر ہوا میں ہی گیند جکڑ لی اور زوردار طریقے سے زمین سے ٹکرانے کے باوجود اسے ہاتھ سے نہ جانے دیا۔

وقت اشاعت : 04/12/2016 - 15:36:45