بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اپنی شادی کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فرط جذبات میں رو پڑے

پیر 5 دسمبر 2016 12:22

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اپنی شادی کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فرط جذبات میں رو پڑے

گوا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5دسمبر۔2016ء ) بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اپنی شادی کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فرط جذبات میں رو پڑے ۔35سالہ یووراج سنگھ حال ہی میں29نومبر کو سکھ مذہب کی تعلیم کے تحت 29سالہ بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کے بعد 2دسمبر کو ان دونوں نے ہندوانہ رسم و رواج کے تحت شادی کی جس میں بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ،اداکارہ انوشکا شرما اور دیگر کرکٹرز بھی شریک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جذباتی یووراج سنگھ کاکہنا تھا کہ خواتین کا ان کی زندگی میں انتہائی اہم کردار رہا ہے ،بالخصوص وہ اپنی والدہ شبنم سنگھ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے زندگی کے ہر اونچے نیچے موڑ پر ان کا بھرپور ساتھ نبھایا ۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 12:22:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :