آسٹریلیوی کپتان سٹیو سمتھ نے ڈی ویلیئرزکا ریکارڈ توڑدیا

پیر 5 دسمبر 2016 13:17

آسٹریلیوی کپتان سٹیو سمتھ نے ڈی ویلیئرزکا ریکارڈ توڑدیا

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5دسمبر۔2016ء ) آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 164رنزکی اننگز کھیل کر سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں سب سے بڑی انفرادی اننگزکھیلنے کا جنوبی افریقی بلے باز ابراہام ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

32سالہ جنوبی افریقی کپتان نے ورلڈکپ2015ء کے دوران ویسٹ انڈیزکے خلاف 162رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔سٹیوسمتھ کی 164رنزکی اننگزسے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیاکی جانب سے سب سے بڑی اننگزکھیلنے کا ریکارڈ اینڈریوسائمنڈزکے نام تھا جنہوں نے 2005-06ء میں 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔آسٹریلوی کپتان نے سڈنی میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے میچ جیتنے کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا ۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 13:17:46