تیرہویں ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی نیپال کو مل گئی

پیر 5 دسمبر 2016 18:04

تیرہویں ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی نیپال کو مل گئی
کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) ساوتھ ایشین اولمپک کمیٹی نے 13ویں ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی نیپال کو دیدی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود کے مطابق نکھٹمنڈو میں منعقد ہونیوالی ساوتھ ایشین اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں13ویں ساوتھ ایشیا گیمز "سیف گیمز"کے میزبان ملک ، کھیلوں اور وینیوز کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سیف گیمز مارچ2019 میں منعقد کی جائے گی جس کی میزبانی نیپال کرئے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں سیف گیمز کے حوالے سے مختلف تجاویز کو بھی زیر غور لایا گیا ۔ سیف گیمز میں پاکستان سمیت سارک کے آٹھ ممالک حصہ لیا جبکہ بھارت میں رواں سال منعقدہ 12ویں سیف گیمز میں پاکستان 12گولڈ میڈلز کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 18:04:45