پاکستان ٹیم اپنا دورہ آسٹریلیا کا آغازپرسوں تین روزہ پریکٹس میچ سے کریگی

منگل 6 دسمبر 2016 11:07

کیرنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستانی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کا آغازجمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہے اور پریکٹس میں مصروف ہے، پاکستان ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت سٹیون سمتھ کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل واحد پریکٹس میچ 8 سے 10 دسمبر تک کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے ہو گا، پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہو گا جبکہ دونوں کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری، دوسرا میچ 15، تیسرا میچ 19، چوتھا میچ 22 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 11:07:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :