انگلینڈ کا بھارت کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی الگ الگ ٹیم کا اعلان

منگل 6 دسمبر 2016 13:39

انگلینڈ کا بھارت کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی الگ الگ ٹیم کا اعلان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) انگلینڈ نے بھارت کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی الگ الگ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں ایوئن مورگن کی بنگلہ دیش کے دورے سے دست برداری کے بعد بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔30 سالہ مورگن نے حال ہی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کے دورے سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا ،ْ اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز کو بھی ٹیم میں واپس شامل کیا گیا ۔

مورگن کی عدم موجودگی میں قیادت کرنے والے جوز بٹلر بھی اسکوڈ کا حصہ ہونگے۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے ویلز کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو دورہ بنگلہ دیش سے دست بردار ہونے کی اجازت دی تھی جس کے بعد مختصر طرز کے کپتان مورگن اور بلے باز الیکس ہیلز نے بنگلہ دیش نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

مایہ ناز بلے باز جوروٹ کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز میں آرام دیا گیا تاہم بھارت کے خلاف سیریز میں حصہ لیں گے جو ٹیسٹ سیریز کیلئے پہلے ہی بھارت میں موجود ہیں۔

بین ڈوکیٹ، اسٹیون فن اور جیمز وینس سیلکٹرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔انگلینڈ کی ٹیم جاری ٹیسٹ سیریز کے بعد بھارت کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 15جنوری کو پونے میں ہوگا۔انگلینڈ کی ایک روزہ ٹیم میں ایوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوناتھن بیئراسٹو، جیک بال، سیمز بلنگز، جوز بٹلر، لیام ڈاؤسن، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی اور کرس ووکس شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ایوئن مورگن (کپتان)، معین علی، سیمز بلنگز، جوز بٹلر، لیام ڈاؤسن، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، ٹیمال ملز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:39:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :