شاہد آفریدی بنگلہ دیشی ٹیم کی مضبوطی کے گن گانے لگے

منگل 6 دسمبر 2016 13:59

شاہد آفریدی بنگلہ دیشی ٹیم کی مضبوطی کے گن گانے لگے

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) قومی آل راونڈر شاہد آفریدی بھی بنگلہ دیشی ٹیم کی مضبوطی کے گن گانے لگے ۔شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیش بھی اب دنیائے کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور اب اسے ماضی کی طرح کمزور حریف سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے قومی آل راونڈر نے ڈھاکہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن، مشرفی مرتضی، مشفق الرحیم، محمود اللہ، مستفیض الرحمن، تمیم اقبال اور دیگر کھلاڑیوں نے بنگالی کرکٹ کو عروج بخشا ہے ۔

شاہد آفریدی کے مطابق ان کرکٹرز کی موجودگی میں دنیائے کرکٹ میں اب بنگلہ دیش پہلے کی طرح کمزور حریف نہیں رہا۔ واضح رہے کہ 2015میں بنگلہ دیش نے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ بھارت، پاکستان اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیموں کو ہوم گراونڈز پر شکست سے دوچار کیا۔ بنگلہ دیش ایشیا کپ فائنل میں بھی پہنچنے میں کامیاب ہوا جبکہ انگلینڈ کو تین روز میں ٹیسٹ میچ ہرایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے سخت محنت کر کے خود کو منوالیا ہے ۔

وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:59:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :