اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ

فالکن کلب، ہماکلب، راوی کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیموں کی کامیابی

منگل 6 دسمبر 2016 14:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد اے ڈویڑن فٹ بال لیگ کے تیسرے مرحلے میں فالکن کلب، ہماکلب، راوی کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

فالکن کلب نے فیڈرل کلب کو 3-0 گول سے ہرا دیا، ہماکلب نے رمنا کلب کو 4-0 گول سے شکست دی، راوی کلب نے فیڈرل کلب کو 2-0 سے جبکہ اسلام آباد اکیڈمی نے روور کلب کو 4-0 گول سے شکست دے کر لیگ میں اپنے، اپنے گروپس کے میچز جیت لئے۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 14:37:51