انگلینڈ ٹیم کو چوتھے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، ایشون

بھارت کو مہمان ٹیم کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

بدھ 7 دسمبر 2016 11:07

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مہمان ٹیم کو آئندہ میچ میں شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کریگی اور ٹیم انگلینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں شرکت کیلئے بے تاب ہے ۔

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج جمعرات سے ممبئی میں شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف مسلسل دو میچوں میں فتح کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہے اور مہمان ٹیم کو چوتھے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کریگی تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ایشون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ بھر پور فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو سیریز کے دو میچوں میں کامیابی کے باوجود آئندہ میچ میں آسان نہیں لیں گے اور آئندہ ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کھیل کی بدولت ٹیم کو کامیابی دلانا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ٹیم کو بھی اپنی کارکردگی کا برقرار رکھنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 11:07:32