یاسرشاہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا

بدھ 7 دسمبر 2016 14:24

کیرنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز سپنر یاسرشاہ ٹریننگ سیشن کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے جس کے باعث وہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ پاکستان اور سی اے الیون کے درمیان میچ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یاسرشاہ نے ٹریننگ سیشن کے دوران کمر میں تکلیف کی شکایت کی ہے، ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں چند روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ سی اے الیون کے درمیان ٹور میچ نہیں کھیلیں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے شروع ہو گا۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 14:24:07