بی سی سی آئی کا انگلینڈ کیخلاف پانچواں ٹیسٹ چنئی سے منتقل کرنے پر غور

بدھ 7 دسمبر 2016 14:45

بی سی سی آئی کا انگلینڈ کیخلاف پانچواں ٹیسٹ چنئی سے منتقل کرنے پر غور

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر۔2016ء )بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) انگلینڈ کے خلاف چنئی میں 16 دسمبر سے شیڈول پانچویں ٹیسٹ کو مقامی رہنما جے للیتا کی موت کے بعد دوسرے مقام پر منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے سیکریٹری اجے شرکے کا کہنا ہے کہ وہ چنئی کے عوام کے جذبات پر گہری نظر رکھے ہوئے اور اس سلسلے میں مقامی ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جا ری پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ملک کو دو، صفر کی برتری حاصل ہے ۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا چوتھا میچ 8دسمبر سے ممبئی میں شروع ہو گا۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 14:45:57