آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:27

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل جمعہ کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، کینگروز نے پہلے ون ڈے میچ میں کیویز کو 68 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 116 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر رکھی ہے۔ کینگروز کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے اور کیویز کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کریگی۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 11:27:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :