ایمپائر پال ریفل بھارت انگلینڈ چوتھے ٹیسٹ میں تھرو لگنے سے زخمی ہو گئے

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:02

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ایمپائر پال ریفل بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران تھرو لگنے سے زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر سکین کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ان کی جگہ تھرڈ ایمپائر ماریس ایرسمس نے آن فیلڈ ایمپائر کی ذمہ داری نبھائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلش اننگز کے 49ویں اوور میں جیننگز نے اسٹروک کھیلا، بھنشور کمار نے پوجارا کی طرف تھرو کیا جو کہ لیگ ایمپائر ریفل اور سٹمپس کے درمیان کھڑے تھے، تھرو سیدھا جا کر ریفل کے سر کے پیچھے کی طرف جا لگا جس سے وہ زخمی ہو گئے اور اسی وجہ سے میچ بھی 10 سے 15 منٹس تک رکا رہا، انہیں فوری طور پر سکین کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی جگہ تھرڈ ایمپائر ایرسمس نے آن فیلڈ ایمپائر کی ذمہ داری نبھائی۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 16:02:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :