اینجران پبلک سکول کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس ڈے 22 دسمبر کو منایا گا

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) دی اینجران پبلک سکول ، گلزار قائد، اسلام آباد کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس ڈے 22 دسمبر کو منایا جائے گا اور اس سلسلہ تیاریاں زور شور پر ہیں۔

(جاری ہے)

سکول کی پرنسپل بینش خان نے بتایا کہ سپورٹس ڈے کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں کراٹے، جوڈو، روک بال، تھروبال، ڈارٹ، ریس کے علاوہ دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی ہونگے۔ کھیلوں کے مقابلوں کیلئے معین الدین اور مس افت جہاں کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈے منانے کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ و طالبات کو تفریحی مہیا کرنا ہے اور کھیل طلباء کی جسمانی نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:27:26