ایشین جونیئر تھروبال چیمپئن شپ 27دسمبر سے شروع ہوگی

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) ایشین جونیئر تھروبال چیمپئن شپ 27 دسمبر سے ملایشیاء میں شروع سے ہوگی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جوکہ ایشین تھروبال فیڈریشن کے بھی سیکرٹری جنرل ہیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ میںقومی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ دونوں ٹیمیں 14 ،14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کی تیاری کے حوالے سے تربیتی کیمپ 15 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے 20،20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا اور ٹیموں کا اعلان 20 دسمبر کو کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان، میزبان ملایشیاء، سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش، سنگاپور، کمپوڈیا، افغانستان، تھالی لینڈ، نیپال سمیت 15 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور یہ چیمپئن شپ 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:27:27