لوڈشیڈنگ نے برطانوی اوپنر کیٹن جیننگز کے والدین کو پہلی ٹیسٹ سنچری دیکھنے سے محروم کردیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:52

لوڈشیڈنگ نے برطانوی اوپنر کیٹن جیننگز کے والدین کو پہلی ٹیسٹ سنچری دیکھنے سے محروم کردیا

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر۔2016ء ) لوڈشیڈنگ نے برطانوی اوپنر کیٹن جیننگز کے والدین کوان کی پہلی ٹیسٹ سنچری دیکھنے سے محروم کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے مابین ممبئی میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز24سالہ جنوبی افریقی نژاد برطانوی اوپننگ بلے باز کیٹن جیننگز جب 96رنز پر پہنچے تو شاید ان سے بھی زیادہ دو اور افرادکو ان کی پہلی ٹیسٹ سنچری کا بے صبری سے انتظارتھا،وہ افراد کوئی اور نہیں بلکہ ان کے والد سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رے جیننگز اور والد ہ تھی جو چھٹیوں پر موریشش میں اپنے کمرے میں بیٹے کی پہلی ٹیسٹ سنچری کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے کہ اچانک لائٹ جانے سے ان کے سارے پلان چوپٹ ہوکر رہے گئے ۔

رے جیننگز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائٹ تب آئی جب ان کا بیٹا 111رنز پر کھیل رہا تھا اور مزید ایک رن کے اضافے کے بعدوہ آؤٹ ہوگیا،ان کی فیملی نے انہیں کیٹن کی اس شاٹ کی چند ویڈیوز بھیجی ہیں جن کے ذریعے اس نے اپنی ٹیسٹ سنچری مکمل کی تھی ۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:52:13