بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

جمعہ 9 دسمبر 2016 13:25

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے، تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے 26 دسمبر کو کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا اور تیسر میچ بالترتیب 29 اور 31 دسمبر کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری، دوسرا 6 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 8 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 جنوری تک ویلنگٹن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 13:25:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :