ایمپائر پال ریفل انجری کے باعث بھارت، انگلینڈ چوتھے ٹیسٹ کے بقیہ دنوں میں ذمہ داری نہیں نبھائیں گے

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:41

ایمپائر پال ریفل انجری کے باعث بھارت، انگلینڈ چوتھے ٹیسٹ کے بقیہ دنوں میں ذمہ داری نہیں نبھائیں گے

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) ایمپائر پال ریفل انجری کے باعث بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے بقیہ دنوں میں ذمہ داری نہیں نبھائیں گے، ماریس ایرسمس جو کہ ٹی وی ایمپائر تھے ممبئی ٹیسٹ کے بقیہ دنوں میں آن فیلڈ ایمپائر کا کردار جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ریفل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز تھرو لگنے سے سر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ریفل کے تمام ٹیسٹس کی رپورٹس کلیئر آئی ہیں لیکن ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ممبئی ٹیسٹ کے بقیہ دنوں میں ایمپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 16:41:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :