سہ روزہ پریکٹس میچ،پاکستانی پیس آٹیک کے آگے کینگروز بچے ڈگمگا گے

کر کٹ آسٹریلیا الیون پہلی اننگز میں 114رنز پر ڈھیر، 5 کینگروز بلے باز صفر پر آئوٹ، جیک ونٹر کے 39رنز ْپاکستان کی جانب سے راحت علی ،محمد عامر اور وہاب ریاض نے 3،3 اظہر علی نے ایک وکٹ حاصل کی پاکستان کے دوسری اننگز میں 5وکٹوں کے نقصان پر124رنز ، میزبان ٹیم پر مجموعی طور پر218رنز کی برتری حاصل دوسری اننگز میں بابر اعظم22،اسد شفیق29 مصباح صفر اور یونس 7رنز بنا کر آئوٹ ، اظہر علی44 رنز پر ناقابل شکست

جمعہ 9 دسمبر 2016 18:08

سہ روزہ پریکٹس میچ،پاکستانی پیس آٹیک   کے آگے کینگروز بچے ڈگمگا گے
کینز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان اور کر کٹ آسٹریلیا الیون کے مابین سہ روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ میں پاکستانی بالرز نے کر کٹ آسٹریلیا الیون کو پہلی اننگز میں 114رنز پر ڈھیر کردیا۔میزبان ٹیم کی5بلے باز صفر پر آئوٹ ہوئے جبکہ جیک ونٹر 39اور میتھیو شارٹ 27رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے راحت علی ،محمد عامر اور وہاب ریاض نے 3،3جبکہ اظہر علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 5وکٹوں کے نقصان پر124رنز بنا کر میزبان ٹیم پر مجموعی طور پر218رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں بابر اعظم22،اسد شفیق29 مصباح الحق صفر اور یونس خان 7رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ اظہر علی44اورسرفراز احمد4رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینز میں کھیلے جا رہے سہ روزہ وارم اپ میچ میں میزبان ٹیم نی3 رنز4 کھلاڑی آئوٹ اننگز شروع کی تو میتھیوز شارٹ اور جیک ونٹر نے ابتدائی وقت میں سنبھل کر بیٹنگ کی اور ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔

تاہم اس تیزی سے خطرناک بنتی شراکت کا خاتمہ راحت علی نے 39 رنز بنانے والے ونٹر کی وکٹیں بکھیر کر کیا اورایک گیند بعد ہی نئے بلے باز ارجن نائر کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔ 60رنز پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد شارٹ کا ساتھ نبھانے جوش انگلس پہنچے اور اسکور کو 84 تک پہنچا دیا لیکن اسی مرحلے پر پارٹ ٹائم بالر اظہر علی نے ان کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا، انہوں نے 27 رنز بنائے۔

وہاب ریاض کی جانب سے اختامی تینوں وکٹوں کا صفایا کرنے سے قبل کیمرون ویلنٹے نے 21 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 114 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور یوں پاکستانی ٹیم نے 94 رنز کی برتری حاصل کی۔پاکستان کی جانب فاسٹ بالرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محمد عامر، راحت اور وہاب نے تین تین وکٹیں اپنے نام کیں۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز نے نسبتا پراعتماد انداز میں آغاز کیا اور سمیع اسلم کی وکٹ کے نقصان پر کھانے کے وقفے تک 51 رنز بنا کر 145 رنز کی برتری حاصل کی۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 5وکٹوں کے نقصان پر124رنز بنا کر میزبان ٹیم پر مجموعی طور پر218رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں بابر اعظم22،اسد شفیق29 مصباح الحق صفر اور یونس خان 7رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ اظہر علی44اورسرفراز احمد4رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔کر کٹ آسٹریلیا الیون کی جانب سے سٹکیٹی نی2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 18:08:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :