ممبئی ٹیسٹ، انگلش ٹیم پہلی اننگز میں400رنز بنا کر آئوٹ، یٹن جیننگ کی112رنز

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نی6اورجدیجہ نی4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا بھارت کے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر146رنز، مرلی وجی70اورپجار47رنز بنا کر وکٹ پر موجود بھارت کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 254رنز درکار ہیں اور اسکی9وکٹیں ابھی باقی ہیں

جمعہ 9 دسمبر 2016 18:34

ممبئی ٹیسٹ، انگلش ٹیم پہلی اننگز میں400رنز بنا کر آئوٹ، یٹن جیننگ کی112رنز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کے مابین چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں400رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے یٹن جیننگ112،جوش بٹلر76،معین علی50اور الیسٹرکک46رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نی6اورجدیجہ نی4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں بھارت نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر146رنز بنا لئے ہیں ،لوکیش راہول24رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ مرلی وجی70اورپجار47رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ،بھارت کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 254رنز درکار ہیں اور اسکی9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ممبئی میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنے پہلے دن کے سکور5وکٹوں کے نقصان پر288رنز اننگز کا آغاز کیا تو انگلش ٹیم 130 اوورز میں 400 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، انگلش کپتان 46 ، کیٹن جیننگ112 ، روٹ 21، معین علی 50 ، بئیرسٹو14 ، سٹوکس 31، بٹلر76 ، ووکس 11 عادل راشد 4 جیک بال 31 اور جیمز اینڈرسن 0 رنز بنا سکے اور 400 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے اسپین اٹیک نے انگلش ٹیم پرخچے اوڑا دیئے، روی ایشون نے 6 اور جڈیجہ نے 4 کھلاڑیوں کا آئوٹ کیا۔جواب میں بھارت نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر146رنز بنا لئے ہیں ،لوکیش راہول24رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ مرلی وجی70اورپجار47رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ،بھارت کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 254رنز درکار ہیں اور اسکی9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 18:34:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :