سسکس نے سیاہ فام جنوبی افریقن آل رائونڈر ورنن فلینڈر سے معاہدہ کر لیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 18:54

سسکس نے سیاہ فام جنوبی افریقن آل رائونڈر ورنن فلینڈر سے معاہدہ کر لیا

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) انگلش کائونٹی کلب سسکس نے آئندہ سیزن کیلئے سیاہ فام جنوبی افریقن آل رائونڈر ورنن فلینڈر سے معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت وہ 2017ء سال کے ابتدائی چھ ماہ کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ سسکس کی طرف سے چھ کائونٹی چیمپئن شپ میچز اور ون ڈے کپ کے گروپ میچز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔31 سالہ فلینڈر نے جنوبی افریقہ کی طرف سے 37 ٹیسٹ میچز میں 891 رنز اور 142 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ سسکس کے ہیڈکوچ مارک ڈیوس نے اپنے بیان میں کہا کہ فلینڈر باصلاحیت آل رائونڈر ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ و بائولنگ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 18:54:05