میج ریور پولو کپ‘ اولمپیاء نے سب وے کو 8-4 سے شکست دے کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:06

میج ریور پولو کپ‘ اولمپیاء نے سب وے کو 8-4 سے شکست دے کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام میج ریور پولو کپ 2016ء کے چوتھے دن اولمپیاء نے سب وے کو 8-4 سے شکست دے کر مین فائنل کیلئے جبکہ برکی سٹیٹ نے ریجاس کو 6-5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پولو کے خوبصورت میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اعظم حیات نون ، احمد نواز ٹوانہ ااور ممبرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ چوتھے روز پول بی کے پہلے میچ میں برکی اسٹیٹ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ریجاس کی ٹیم کو 6-5 سے ہرایا ۔ چوتھے چکر میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 5-5 گول سے برابر تھا جبکہ آخری چکر کے اختتامی لمحات سے چند لمحے قبل شاہ قبلائی عالم نے برکی سٹیٹ کی طرف سے گول کرکے ٹیم کو سب سڈری فائنل میں پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

جیتنے والی ٹیم برکی سٹیٹ کی طرف سے شاہ قبلائی عالم نے تین، کامران نور الدین نے دو جبکہ آغا مرتضیٰ نے ایک گول سکور کیا جبکہ ریجاس کی طرف سے عمر اسجد ملہی نے تین جبکہ محمد عثمان ملک اور اعظم حیات نون نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے مین میچ میں سب وے اور اولمپیاء کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جو اولمپیاء کی ٹیم نے جیت لیا۔ اولمپیاء کی طرف سے احمد زبیر بٹ کی فارم جاری رہی اور انہوں نے میچ میں چھ گول سکور کیے جبکہ احمد نواز ٹوانہ نے دو گول سکور کیے ۔ سب وے کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے تین جبکہ سید حسن عباس نے ایک گول سکور کیا۔ فائنل اور سب سڈری فائنل اتوار کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 20:06:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :