پیٹرنز ایبک پولو کپ کا47 واں ایڈیشن لاہور پولو کلب میں شروع ہوگیا

منگل 14 نومبر 2023 19:59

پیٹرنز ایبک پولو کپ کا47  واں ایڈیشن لاہور پولو کلب میں شروع ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2023ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرنز ایبک پولو کپ کا47 واں ایڈیشن لاہور پولو کلب کے زیراہتمام شروع ہوگیا۔ایونٹ کے پہلے روز دو اہم میچز ہوئے،پہلے میچ میں ٹیم ایف جی دین پولو نے نیوایج کیبلز ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-4.5 سے ہرا دیا۔ایف جی پولو کی طرف سے خوان کروز گروگل نے پانچ،فرہاد شیخ نے دو اور ممتاز عباس نیازی نے ایک گول سکور کیا۔

نیوایج کیبلز ماسٹر پینٹس کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین اور صوفی محمد فاروق نے ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ری مانٹس کی ٹیم نے سڈن ڈیتھ پر پانچویں چکر میں ڈائمنڈ پینٹس کو 7-6 سے ہرا دیا۔ری مانٹس کی طرف سے ارجنٹائن سے آئے ہوئے ابل لینڈا نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ خوبصورت گول سکور کیے جبکہ محمد نعیم نے ایک گول سکور کیا۔ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے بلال نون نے تین، ثاقب خان خاکوانی نے دو اور راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا۔

اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون،کمیٹی ممبرز اور دیگر بھی موجود تھے۔ملک اعظم حیات نے تمام پیٹرنز جن میں ماسٹر پینٹس، ڈائمنڈ پینٹس، ریجاس گروپ،گارڈ گروپ،پلاٹینم ہومز،نیوایج کیبلز،ہپی کا چیز، دین گروپ اور فاطمہ گروپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
وقت اشاعت : 14/11/2023 - 19:59:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :