سہ روزہ ڈے نائٹ پریکٹس میچ: پاکستان نے آسٹریلیا اے کو 201رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:16

سہ روزہ ڈے نائٹ پریکٹس میچ: پاکستان نے آسٹریلیا اے کو 201رنز سے شکست دیدی

کینز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر۔2016ء ) پاکستان نے سہ روزہ ڈے نائٹ پریکٹس میچ میں آسٹریلیا اے کو 210رنز سے شکست دے دی ۔ کیزلیز سٹیڈیم ، کینز میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز6وکٹوں کے نقصان پر 216رنز بنا کر ڈکلیئر کرکے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 311رنز کا مشکل ہدف دیا،اظہر علی 82رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

(جاری ہے)

ناتجربہ کار آسٹریلیوی بیٹنگ لائن اپ پاکستانی باؤلرز کے سامنے نہ ٹک پائی اور پوری ٹیم محض109رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔

ارجن نائر 42رنز کے ساتھ نمایاں میزبان بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 ، محمد عامراور راحت علی نے 2،2جبکہ وہاب ریاض اور اظہر علی نے 1،1وکٹ لی ۔ اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 208رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا اے نے اپنی پہلی اننگز میں 114رنز بنا ئے تھے ۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 12:16:09