پاکستان نے سہ روزہ ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 201 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:10

کینز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان نے سہ روزہ ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو آئوٹ کلاس کر دیا اور 201 رنز سے کامیابی حاصل کرکے دورے کا آغاز فاتحانہ انداز میں کر لیا، اظہر علی کی 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت پاکستان نے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 311 رنز کا ہدف دیا، کرکٹ آسٹریلیا الیون مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ارجن نائر 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

محمد نواز نے تین جبکہ محمد عامر اور راحت علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کینز میں میچ کے تیسرے اور آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 216 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کردی، اظہر علی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد نواز 36 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ مارک سٹیکٹی اور رائن لیز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں 94 رنز کی برتری کی وجہ سے پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا کو جیت کیلئے 311 رنز کا ہدف دیا مگر پاکستان کے مضبوط بائولنگ اٹیک کے سامنے میزبان ٹیم 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ارجن نائر 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد نواز نے تین جبکہ راحت علی اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 13:10:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :