شاہدخان آفریدی کا طیارہ حادثے میں شہید جنیدجمشیدکے گھروالوںسے اظہارتعزیت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:22

شاہدخان آفریدی کا طیارہ حادثے میں شہید جنیدجمشیدکے گھروالوںسے اظہارتعزیت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء)قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈرشاہدخان آفریدی طیارہ حادثے میںشہیدہونے والے جنیدجمشیدکے گھروالوںسے اظہارتعزیت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی طیارہ حادثے میںشہیدوالے نعت خواںاورمذہبی اسکالرجنیدجمشیدکے گھرگئے جہاںانہوں نے جنیدجمشیدکے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیااورفاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ جنیدجمشیدبہت ہی خوبصورت اورخوب سیرت انسان تھے،وہ اخلاق کی اعلی بلندیوںپرفائزتھے۔انہوںنے کہاکہ جنیدجمشیدہمیشہ اللہ اوررسول کی بات کرتے اوران کے بتائے ہوئے راستے پرچلنے کی تلقین کرتے تھے۔#
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 19:22:53