ہاشم آملا ٹیسٹ کرکٹ میں ایل بی ڈبلیو ہونے والے 10ہزارویں کھلاڑی بن گئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 18:40

ہاشم آملا ٹیسٹ کرکٹ میں ایل بی ڈبلیو ہونے والے 10ہزارویں کھلاڑی بن گئے

پورٹ ایلز بتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز ہاشم آملہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے والے 10 ہزار ویں بلے باز بن گئے ۔33سالہ ہاشم آملہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 48 رنز بنا کر جب نووان پرادیپ کی پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تو یہ ایک تاریخی لمحہ بن گیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ میں آسٹریلیا کی سرزمین میں سب سے کم ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جس کی شرح 11.43فی صد ہے،جنوبی افریقہ میں 12.81فیصد کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا ،بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ19.22 فی صد کھلاڑی ایل بی ڈبلیو ہوئے ،اس کے بعد پاکستان میں 18.13 اور سری لنکامیں 18.05 فیصد کھلاڑی اس طریقے سے آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سرفہرست ہیں جو 63 مرتبہ ایل بی ڈبلیو ہوئے ، ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال 55 ، انگلینڈ کے گراہم گوچ 50 ، الیسٹرکک اور آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 47،47 مرتبہ ایل بی ڈبلیو ہوئے ،ان کے بعد جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم سمتھ 44،پاکستان کے یونس خان 43 ،جنوبی افریقہ کے جیک کیلس اور انگلینڈ کے ایلک سٹیورٹ 40،40 مرتبہ جبکہ ویسٹ انڈیز کے عظیم سابق بلے باز برائن لارا 37 مرتبہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔

سب سے زیادہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنیوالے باؤلرز کی فہرست میں ہندوستان کے انیل کمبلے کا پہلا نمبر ہے ،انہوں نے 156 کھلاڑیوں کو ایل بی ڈبلیو کیا ،متیاہ مرلی دھرن نے وکٹوں کے سامنے پیر لانیوالے 150 کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا،آسٹریلیا کے شین وارن 138، وسیم اکرم 119، میکگرا 113 ، کپل دیو 111 کھلاڑیوں کو ایل بی ڈبلیوں کرکے بالترتیب تیسرے ، چوتھے ،5ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وقاریونس نے110 جبکہ سری لنکا کے چمنداواس نے ایل بی ڈبلیو کے ذریعے 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

وقت اشاعت : 29/12/2016 - 18:40:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :