کاگیسوربادا تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے دسویں جنوبی افریقن بائولر بن گئے

منگل 3 جنوری 2017 22:53

کاگیسوربادا تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے دسویں جنوبی افریقن بائولر بن گئے

کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) جنوبی افریقن ٹیم کے فاسٹ بائولر کاگیسوربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ تیز ترین پچاس وکٹیں مکمل کرنے والے دسویں جنوبی افریقن بائولر بن گئے ہیں، ربادا نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی انگز میں کرونارتنے کو آئوٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ربادا نے 13ویں ٹیسٹ کی 22 اننگز میں کیریئر کی پچاس وکٹیں مکمل کیں۔ پروٹیز کی جانب سے تیز ترین پچاس وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز ورنن فلینڈر کو حاصل ہے جنہوں نے 7 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ تیز ترین وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے کا عالمی اعزاز سابق آسٹریلوی بائولر چارلی ٹرنر کو حاصل ہے جنہوں نے 6 ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

وقت اشاعت : 03/01/2017 - 22:53:01