کھیلوں میں چینی شہریوں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ

باسکٹ بال زیادہ مقبول ہے جبکہ فٹبال دوسرے نمبر پر رہا دوڑ ، پیراکی ، پنگ پانگ ، بیڈمنٹن اور سائیکلنگ میں دلچسپی فروغ پذیر ہے چینی شہری رونالڈو سے تین گنا زیادہ توجہ میسی پر دیتے ہیں ،بائیڈو کے اعدادوشمار

ہفتہ 7 جنوری 2017 13:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) چینی شہریوں میں کھیلوں کے بارے میں دلچسپی روز بروز بڑھ رہی ہے ۔چینی تجزیہ نگاروں کے اعدادوشمار کے مطابق چینی سرچنگ انجن بائیڈو سے پتہ چلتا ہے کہ چینی شہریوں کی دوڑ ، پیراکی ، پنگ پانگ ، بیڈمنٹن اور سائیکلنگ میں دلچسپی مسلسل فروغ پذیر ہے اور 2016ء میں زیادہ سے زیادہ شہریوں نے اس پر آن لائن سرچنگ کی ،کھیلوں کے بارے میں 2015ء کے مقابلے میں لوگوں کی دلچسپی میں 27فیصد کا اضافہ ہوا ، انہوں نے مختلف کھیلوں کے بارے میں 1.6ارب بار بائیڈو میں سرچنگ کی ،اس کا مطلب یہ ہے کہ 4.4ملین شہری روزانہ کھیلوں کے لئے بائیڈو کا استعمال کرتے رہے ۔

اعدادوشمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ چینی شہریوں میں کھیل سے دلچسپی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، باسکٹ بال چینی شہریوں کا دوسرے کھیلوں کے مقابلے میں زیادہ مقبول عام کھیل ہے جس کی تقریباً آدھے شہریوں نے سرچ کی جبکہ 40فیصد شہریوں نے فٹبال پر کلک کیا ،چینی فٹبال ایسوسی ایشن سپر لیگ کی انگلش پریمیر لیگ کے مقابلے میں 1.4گنا زیادہ سرچنگ کی۔

(جاری ہے)

یہ بات خاص طوریاد رکھنے کی ہے کہ انگلش پریمیر لیگ کے فین زیادہ توجہ کلب کی کارکردگی پر دیتے ہیں جبکہ سپینی لالیگا کے فین ورلڈ کلاس فٹبالر مثلاً کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ۔اعدادوشمار سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ چینی شہری رونالڈو سے تین گنا زیادہ توجہ میسی پر دیتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 07/01/2017 - 13:05:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :