وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ

جمعرات 2 مئی 2024 16:55

وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر احمد ریحان شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے بتایاکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ جاری ہے، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکا،پاکستان آرمی، نمسو اور ایچ ای سی گروپ بی کے آر ایل، پاکستان نیوی، ایس اے فارمز اور ماشا یونائیٹڈ، گروپ سی اوٹو کرینز، واپڈا، ڈبلیو ایس ٹی سی اور پاکستان پولیس، گروپ ڈی پی اے ایف، ایشیا گھی ملز، ایس اے گارڈنز اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ مرحلہ یکم سے 6 مئی تک کھیلا جائے گا جس میں ہر ٹیم تین، تین میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی، جو 7 اور 8 مئی کو شیڈول ہیں، سیمی فائنل مقابلے 10 مئی جبکہ فائنل 12 مئی کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 16:55:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :