تیزترین ہزاررنز،بابراعظم نے سر ویوین رچرڈز کاریکارڈ برابر کردیا

جمعرات 19 جنوری 2017 10:26

تیزترین ہزاررنز،بابراعظم نے سر ویوین رچرڈز کاریکارڈ برابر کردیا

پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری۔2016ء ) قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز کا ریکارڈ برابر کردیا ۔لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز نے 37سال قبل 21اننگز میں ہزار رنز مکمل کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھااور انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ اور کیون پیٹرسن اورجنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کک نے بھی اس کلب کو جوائن کرلیا، بابر اعظم کو کینگروزکیخلاف سیریزشروع ہونے سے قبل تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کیلیے2اننگز میں 114رنزدرکار تھے، برسبین میں انہوں نے 33 رنز بنائے تھے جبکہ میلبورن میں وہ 34رنز بنا کر اپنا ٹوٹل مجموعہ 953تک پہنچا نے کے بعد آؤٹ ہوگئے تاہم نوجوان بیٹسمین اس مقابلے میں 47 رنزبناکر اس ریکارڈ میں سر ویوین رچرڈز، جوناتھن ٹروٹ، کیون پیٹرسن اورکوئنٹن ڈی کک کے ساتھ اپنا نام لکھوانے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

بابر سے قبل پاکستان کے لیے تیز ترین 1000رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ مستقل پاکستانی ون ڈے کپتان اظہر علی کے پاس تھا جنہوں نے 23اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔

وقت اشاعت : 19/01/2017 - 10:26:11