بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرکے سر ویون رچرڈ، کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ اور کوئٹن ڈی کاک کے ہم پلہ ہوگئے

جمعرات 19 جنوری 2017 12:03

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز بابر اعظم 21 ون ڈے میچوں میں ہزار رنز مکمل کر کے سر ویون رچرڈ، کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ اور کوئنٹن ڈی کاک کے ہم ہلہ ہوگئے، وہ پہلے پاکستانی بلے باز بن ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 84 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

اس عمدہ اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا، وہ ون ڈے میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ 21 ون ڈے میچ کھیل کر انجام دیا،21 اننگز میں ہزار رنز مکمل کرنے کا مشترکہ طور پر عالمی ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سروین رچرڈ، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کے نام ہے، اب اس فہرست میں بابر اعظم بھی شامل ہوگئے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 12:03:53