ْ نوجوان مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر کے تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کر لئے

بابر اعظم تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنیوالے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈ، کیون پیٹرسن اوردیگر کی صف میں شامل ہوگئے

جمعرات 19 جنوری 2017 14:17

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء)پاکستان کے نوجوان مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر کے تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کر لئے ،بابر اعظم دنیا ئے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈ، کیون پیٹرسن اوردیگر کھلاڑیوںکی صف میں شامل ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سرانجام دیا۔

(جاری ہے)

بابر اعظم 21 میچوںمیں تیزترین ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل وہ ون ڈے میچز میں مسلسل تین سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں۔بابر اعظم نیآسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ میں کیرئیر کی چھٹی نصف سنچری بھی اسکور کی۔اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن ، جوناتھن ٹروٹ اورجنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک بھی 21 میچز کھیل کر 1000رنز مکمل کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 14:17:28