ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سربراہی میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 26 اپریل 2024 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سربراہی میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کے لئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں ، ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینئرڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال ہوںگے،اکاموڈیشن اورٹیبلویشن کمیٹی کے کنوینئرڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم،ڈاکومنٹس سکروٹنی کمیٹی کے کنوینئرڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن ،سپورٹس کمپیٹشن کمیٹی کی کنوینئر ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر ہوں گی ،اس طرح الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا کمیٹی، آرٹ ورک اینڈبرینڈنگ کمیٹی ،جنرل گریونینس کمیٹی اورسکروٹنی کمیٹی بھی بنادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2سی5مئی تک لاہور میں ہوں گی، پنک گیمز میں پنجاب کے تمام ڈویژنز سے خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی۔
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 23:19:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :