آسٹریلین اوپن تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن جوکووچ دوسرے رائونڈ میں وائلڈکارڈ انٹری پلیئر کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

جمعرات 19 جنوری 2017 16:52

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوا ہے، دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ دوسرے رائونڈ میں وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والے ازبکستان کے پلیئر ڈینس ایسٹومن کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایسٹومن نے جوکووچ کو 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے سخت ترین مقابلے کے بعد شکست فاش سے دوچار کیا، جوکووچ کو کیریئر میں دوسری مرتبہ بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچ میں ازبکستان کے پلیئر ایسٹومن اور جوکووچ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم ایسٹومن نے آخر دم تک ہمت نہ ہاری اور انہوں نے دفاعی چیمپئن کو 7-6، (10-8)، 5-7، 2-6، 7-6، (7-5) اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 16:52:49