پانچ ملکوں کے درمیان انٹر اسکول اسپورٹس فیسٹیول کی فاتح بیکن ہائوس اسکول کی ٹیم کل وطن پہنچے گی

جمعرات 19 جنوری 2017 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء)بنکاک میں منعقدہ پانچ ملکوں کے درمیان انٹر اسکول اسپورٹس فیسٹیول کی فاتح بیکن ہائوس اسکول کی ٹیم کل جمعہ کو بنکاک سے کراچی پہنچے گی ،ٹیم کے استقبال کے لئے کراچی کے اسپورٹس حلقوں نے بھر پور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ،کراچی ائر پورٹ پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اورکراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،محمد اجمل ،محمد ارشد ،اعجاز احمد ،ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی الیاس اعوان اور دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات فاتح بیکن ہائوس کی ٹیم کا شاندار استقبال کرینگے ۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 17:06:19