ایون مورگن کی ون ڈے میں نویں سنچری

جمعہ 20 جنوری 2017 12:45

کٹاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر کی نویں سنچری سکور کی۔

(جاری ہے)

کٹاک میں کھیلے گئے میچ میں ایون مورگن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 102 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، وہ اب تک 172 میچوں میں 5150 رنز بنا چکے ہیں جس میں نو سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 12:45:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :