روندرا جدیجا ون ڈے میں ڈیڑھ سو وکٹوں کے قریب

جمعہ 20 جنوری 2017 12:46

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر روندرا جدیجا کو ون ڈے میں ڈیڑھ سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے اور امید ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں یہ کارنامہ انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

روندرا جدیجا اب تک 128 میچوں میں 149 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، اس طرح وہ ڈیڑھ سو وکٹیں حاصل کرنے والے بھارت کے 12 ویں پلیئر بن جائیں گے۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 12:46:44