اعصام الحق آسٹریلین اوپن مکسڈڈبلز ایونٹ میں مہم کا آغاز ہفتے کو کریں گے

جمعہ 20 جنوری 2017 15:06

اعصام الحق آسٹریلین اوپن مکسڈڈبلز ایونٹ میں مہم کا آغاز ہفتے کو کریں گے

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈڈبلز ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز ہفتہ کو کریں گے، اعصام امریکن جوڑی دار وانیا کنگ کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں رواں سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اعصام الحق کا مینز ڈبلز ایونٹ میں سفر تمام ہو گیا ہے لیکن وہ مکسڈڈبلز ایونٹ میں وانیا کنگ کے ہمراہ اپنی مہم کا آغاز آج ہفتہ سے کریں گے، پہلے رائونڈ میں ان کا مقابلہ رومانوی جوڑی سے ہو گا۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 15:06:40