حسن علی نے اچھی بائولنگ کی ہمیں حوصلہ افرائی کر نی چاہیے ،ْ محمد یوسف

ہمیں ٹیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،ْ سابق کپتان کی گفتگو

اتوار 22 جنوری 2017 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ حسن علی نے اچھی بائولنگ کی ہمیں حسن علی کی بائولنگ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کے مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف نے کہا کہ ہمیں ٹیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

حسن علی کے علاوہ باقی تمام بائولرز کی کارکردگی غیر متاثر کن رہی ۔واضح رہے پاکستانی بائولر حسن علی نے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کے آئوٹ ہونے والے تمام 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
وقت اشاعت : 22/01/2017 - 14:10:07