عامر خان نے بھائی کی شادی میں شرکت نہیں کی، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

پیر 23 جنوری 2017 14:03

عامر خان نے بھائی کی شادی میں شرکت نہیں کی، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) باکسر عامر خان کے گھریلو اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے۔ باکسنگ چیمپئن نے اپنے بھائی ہارون خان کی شادی میں شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

انگلش میڈیا کے مطابق، برطانیہ کے شہر بولٹن میں باکسر ہارون خان اور عارفہ کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد مہمان شریک ہوئے۔تاہم عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔ عامر خان اپنے اگلے مقابلے کے لئے سان فرانسسکو میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ سابق چیمپئن کے خاندانی مسائل کا آغاز اس وقت ہوا جب ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈیا کے ذریعے سسرال والوں پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 14:03:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :