بھارت کا انگلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

پیر 23 جنوری 2017 17:03

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے ابتدائی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، لیگ سپنرز امیت مشرا اور پرویز رسول کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجا آرام کی غرض سے سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان)، مندیپ سنگھ، کے راہول، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، یوراج سنگھ، سریش رائنا، رشابھ پنٹ (وکٹ کیپر)، ہارڈیک پانڈیا، امیت مشرا، پرویز رسول، یوزیندرا چاہال، منیش پانڈیا، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار اور اشیش نہرا شامل ہیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری کو کانپور میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 17:03:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :