اسلامک گیمز قازقستان میں قومی والی بال کے وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پرامید ہیں، کوچز جونیئر والی بال ٹیم

پیر 23 جنوری 2017 18:57

اسلامک گیمز قازقستان میں قومی والی بال کے وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پرامید ہیں، کوچز جونیئر والی بال ٹیم
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء)اسلامک گیمز قازقستان میں قومی والی بال کے وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پرامید ہیں جوتیار ی گیمز کے لیے ہمارے کھلاڑ ی کررہے ہیں وہ زبردست ہیںان خیالات اظہارپاکستان سپورٹس بورڈ اورپاکستان والی بال فیڈریشن کے باہم تعاون سے پشاورمیںجاری کیمپ میںجونیئر والی بال ٹیم کے کوچز خالد وقار سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑی وکو محمداکرم نے پشاورمیںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاخالدوقارجوکہ صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے بھی سیکرٹری ہیںنے بتایاکہقومی والی بال ٹیم سے کافی توقعات وابسطہ ہیںہم اپنی ٹیم کو انشاء اللہ وکٹری سٹینڈ پراپنی ٹیم کودیکھ رہے ہیں۔

کیمپ میں اس وقت پچیس بہترین کھلاڑی شریک ہیں جن کوبہترین سہولیات اورتربیت فراہم کررہے ہیں خالد وقار نے بتایاکہ کیمپ ددمختلف سیشزز میں کام کررہاہے صبح فزیکل فنٹس جبکہ شام کوپریکٹس ومیچز کرائے جاتے ہیں تاکہ کھلاڑی مکمل فٹنس کے ساتھ ساتھ میچز کے لیے بھی بھرپورتیار ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے کیمپ کے لیے بہترین انتطامات کررکھے ہیں کھلاڑیوں کے تمام ترضروریات کاپوراپوراخیال رکھاگیاہے جس کے لیے ہم ڈائریکٹرجنرل پی ایس بی اخترنواز گنجیرااورپی ایس بی پشاورکے ڈائریکٹر شاہد ندیم کے انتہائی مشکورہیںانہوںنے بتایاکہ کیمپ سے ہمارے بچوں نے کافی کچھ سیکھاہے اوربہت جلد زیادہ تربچے قومی والی بال ٹیم میںجگہ بنانے میںکامیاب ہوجائیںگے۔

اس وقت میں کیمپ میں چند ایک ایسے کھلاڑی موجود ہیںجنہوںنے حال ہی میں ایران،تائیوان کادورہ کیاہے کیمپ میںیوں توملک بھرسے کھلاڑی شامل ہیںتاہم کے پی سے زیادہ بچے شامل ہیں قومی جونیر کیمپ گذشتہ تین ماہ سے جاری ہیں اوراسلامک گیمز تک مسلسل جار ی رہے گا۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 18:57:55