ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کل سے پشاورمیں شروع ہوگی، فقیر محمد اعوان

پیر 23 جنوری 2017 20:55

ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کل سے پشاورمیں شروع ہوگی، فقیر محمد اعوان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء)ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کل 25 جنوری سے پشاور میں شروع ہورہی ہے ۔جسمیں ملک بھر سے 14ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیںگی۔چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود کرینگے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ، پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور کے ڈائریکٹر ممتاز خان ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا طارق محمود سمیت دیگراہم شخصیات موجود ہونگے چمپئن شپ کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی نے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان نے میڈیاکو بتایاکہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر پشاور کے جمنازیم ہال میں25سی29جنوری تک منعقدہ پانچ روز ہ ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈی آئی خان ڈویژن، بنوں،کوہاٹ ،پشاور،مردان ،فاٹا،راوالپنڈی ،اسلام آباد،بہاولپور،ڈی جی خان،حیدرآباد،میر پور خاص،کراچی اور کوئٹہ ڈویژن کی ٹیمیں شرکت کریںگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس ایونٹ میں جن ٹیموںنے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا وہ گریڈ ٹوکیلئے کوالیفائی کرینگے ،جبکہ ہزارہ ڈوژن نے پہلے ہی گریڈ اے میں پہنچ چکی ہے، . انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کیلئے ڈراز کا اعلان 24 جنوری کو شام سات بجے کیاجائے گا۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 20:55:16